کیا ممکن ہے خواتین گھروں میں بیٹھ جائیں
راوی:فاطمہ طباطبائی
فاطمہ طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ انقلاب کے اوائیل ایک جناب جنہیں آپ جانتے ہیں لیکین میں ان کا نام نہیں بتاوں گی امام کے پاس آئے اور عرض کیا کہ اب تو آپ کے طاقت ہے اب جو چاہیں ایران میں انجام دیں آئیں اب آپ اپنی طاقت سے فائدہ اٹھائیں اور اس بات کا حکم دیں کہ تمام خواتین اداروں سے اپنے اپنے گھروں میں واپس چلی جائیں البتہ یہ ان کی دلی خواہش تھی کہ امام ایسا حکم دیں اور پھر امام(رہ) نے اس بات کو میرے سامنے رکھی اور فرمایا کہ ابھی اس شخص نے آپ خواتین کے متعلق اس نظریے کو پیش کیا ہے لیکن آپ نے فرمایا کہ یہ لوگ مسائل سے آشنا نہیں ہیں اس لئے اس طرح کی باتیں مطرح کر رہے ہیں۔