امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) کے مزار کی عمارت کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

کئی دنوں سے کچھ لوگوں کی طرف سے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے مزار کی تعمیر پر تنقید ہو رہی ہے جن میں سے بیشتر اصلاح پسند تحریک سے منسوب ہیں ان کی اس تنقید سے سماج میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں اس وجہ سے امام خمینی

امام خمینی(رح) کے مزار کی عمارت کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

کئی دنوں سے کچھ لوگوں کی طرف سے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے مزار کی تعمیر پر تنقید ہو رہی ہے جن میں سے بیشتر اصلاح پسند تحریک سے منسوب ہیں ان کی اس تنقید سے سماج میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں اس وجہ سے امام خمینی (رہ) اور ان کے معزز خاندان پر جھوٹے اور بزدلانہ الزامات لگائے گئے ہیں لہذا امام خمینی اور ان کے خاندان کے تقدس کو محفوظ رکھنے کے لئے کچھ حقائق بیان کرنا ہماری ذمہ داری ہے،امام خمینی کے مزار پر ہونے والی تنقید سے ہمارے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 32 سال گزر جانے کے بعد تنقید کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کیا یہ عوام کے خیالات اور ذہنوں میں امام رحمت اللہ علیہ کے روحانی مقام کی تصویر کو برقرار رکھنے کے لیے کی جار رہی ہے؟  یا یہ دنیاوی خواہشات کو حاصل کرنے اور مخالفین کی خدمت کرنے کا بہانہ ہے جو کئی دہائیوں سے اس عظیم انسان کی ممتاز، صوفیانہ ، فلسفیانہ ، سائنسی اور فقہی شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے کچھ لوگوں کی طرف سے امام خمینی رضوان اللہ تعالی کے مزار کی تعمیر پر تنقید ہو رہی ہے جن میں سے بیشتر اصلاح پسند تحریک سے منسوب ہیں ان کی اس تنقید سے سماج میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں اس وجہ سے امام خمینی (رہ) اور ان کے معزز خاندان پر جھوٹے اور بزدلانہ الزامات لگائے گئے ہیں لہذا امام خمینی اور ان کے خاندان کے تقدس کو محفوظ رکھنے کے لئے کچھ حقائق بیان کرنا ہماری ذمہ داری ہے،امام خمینی کے مزار پر ہونے والی تنقید سے ہمارے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 32 سال گزر جانے کے بعد تنقید کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کیا یہ عوام کے خیالات اور ذہنوں میں امام رحمت اللہ علیہ کے روحانی مقام کی تصویر کو برقرار رکھنے کے لیے کی جار رہی ہے؟  یا یہ دنیاوی خواہشات کو حاصل کرنے اور مخالفین کی خدمت کرنے کا بہانہ ہے جو کئی دہائیوں سے اس عظیم انسان کی ممتاز، صوفیانہ ، فلسفیانہ ، سائنسی اور فقہی شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ہمارے پہلے سوال کا جواب ناقدین خود دیں گے لیکن ہم اپنے دوسرے سوال کے جواب میں عرض کرتے چلیں کہ انجمن حجتیہ اپنے اہداف تک پہچنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے اور امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب سے ان کی دشمنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے انجمن حجتیہ اس تحریک کا نام جس کے خوفناک خطرات کو امام خمینی نے بار بار بیان کیا تھا اور اس بات پر تاکید کی تھی یہ اسلامی انقلاب اور اسلامی تعلیمات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لہذا اسلامی انقلاب میں ان کے آنے سے اس انقلاب کو نقصان ہوگا۔

لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ رہا  ہے کہ امام خمینی(رہ) کے ان تمام انتباہات کے باوجود بھی اس منحرف گروہ کی طرف توجہ نہیں دی گئی اور یہ گروہ امام(رہ) کی وفات کے بعد ان سے بدلہ لینے کے لئے بڑی چالاکی سے حکومتی اداروں میں داخل ہوگیا لیکن الحمد اللہ لوگوں کے دلوں میں امام خمینی کی والہانہ محبت نے انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا لہذا انہوں نے امام خمینی(رح) کے مزار کی عمارت اور ان کے خاندان کو جن کا حکومت میں کوئی کردار نہیں اپنی غیر معقول تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا  تاکہ وہ اس طرح امام خمینی(رح) سے بدلہ لیں سکیں۔

ای میل کریں