امام خمینی(رح)

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے پاکستانی فوج کو جنگ میں شمولیت کی دعوت دی

اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا میں عالم اسلام کو اسلامی ممالک کی فوجوں کو اسلامی ممالک کے سربراہوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری تحریک سے جڑ جائیں ہماری تحریک کفر کے مقابلے میں ہے مسلمانوں کو اسلامی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے عالم اسلام کو امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے امریکہ کی جرات نہیں کہ وہ کچھ کر سکے

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے پاکستانی فوج کو جنگ میں شمولیت کی دعوت دی

اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا میں عالم اسلام کو اسلامی ممالک کی فوجوں کو اسلامی ممالک کے سربراہوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری تحریک سے جڑ جائیں ہماری تحریک کفر کے مقابلے میں ہے مسلمانوں کو اسلامی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے عالم اسلام کو امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے امریکہ کی جرات نہیں کہ وہ کچھ کر سکے

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 1آذر 1358 ہجری شمسی کو پاکستانی فوج سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وحی کے مرکز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کرنا سعادت کی بات ہے اللہ آپ بھائیوں کی یہ زیارتیں قبول فرمائے، ہم تمام مسلمان قوموں کے بھائی ہیں۔ اور ہم ان کی خوشیوں اور غموں میں برابر کے شریک ہیں۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے غم اور خوشی میں شریک ہوں گے آج ہماری قوم دنیا کی بڑی شیطانی طاقت کے مقابلے میں کھڑی ہے اس نے ان تین سو سالوں میں ہم پر، مسلمانوں کی قوموں پر غیر قانونی حکومت کی لیکن ہماری قوم نے اللہ کے فضل و کرم سے اس بوسیدہ نظام کے خلاف قیام کیا اور قومی اتحاد کی طاقت سے شاہ جیسے ظالم اور طاقتور بادشاہ کو تخت سے اتار دیا اگر اسی طرح پوری دنیا کے اسلامی ممالک ایک ساتھ متحد ہو جائیں تو وہ بھی اس شیطانی طاقت کو جھکنے پر مجبور کرسکتے ہیں کیوں کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ان کا اتحاد ہے۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اگر اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو انھیں کسی دوسرے ملک کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ دنیا کی دوسری ساری سپر طاقتوں کو ان کی ضرورت ہو گی لیکن افسوس اس بات کا ہے طول تاریخ میں مختلف بہانوں سے مسلمانوں کو ان سپر طاقتوں سے ڈرایا گیا ہے ان سپر طاقتوں کا ہدف یہی ہیکہ ہمارے اور آپ کے دلوں میں خوف پیدا کر کے ہم پر حکومت کریں لیکن ایرانی قوم نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ یہ سب افواہیں ہیں ان طاقتوں کی کوئی حقیقت نہیں ہم نے کفر و اسلام کے درمیان تحریک چلائی جس میں الحمد للہ ہمیشہ کی طرح اسلام نے کفر پر غلبہ پا کر اپنا لوہا منوایا۔

اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا میں عالم اسلام کو اسلامی ممالک کی فوجوں کو اسلامی ممالک کے سربراہوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری تحریک سے جڑ جائیں ہماری تحریک کفر کے مقابلے میں ہے مسلمانوں کو اسلامی تحریک کا ساتھ دینا چاہیے عالم اسلام کو امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے امریکہ کی جرات نہیں کہ وہ کچھ کر سکے عالم اسلام کے سامنے امریکہ بول نہیں سکتا امریکا خود اپنے ملک میں گوروں کو کالوں پر ترجیح دے رہا ہے کالی چمڑی والے خود امریکہ میں اس کے خلاف آواز اُٹھا رہیں ہیں اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو انھیں اس شیطان بزرگ کے مقابلے میں کامیابی ملے گی۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا امریکہ شیاطان بزرگ ہے جو تیس سالوں سے اسلامی ممالک پر حکوت کر رہا ہے اور پچاس سال سے رضا خان کے ذریعے ایرانی قوم پر ظلم کر رہا تھا رضا خان نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے مسلمانون پر بے پناہ ظلم کئے ہیں لیکن ہماری قوم نے خدا پر توکل کرتے ہوے متحد ہو کر ظلم کے خلاف قیام کیا اور شھنشاہی نظام کا تختہ الٹ کراس کی جگہ ایک اسلام حکومت تشکیل دی لیکن اس انقلاب کے بعد بھی امریکہ نے ایرانی قوم سے اپنی دشمنی جاری رکھی اور ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کے علاوہ ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں عائد کی ہیں آج مجھے یہ خبر سن کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں بھی امریکہ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں یہ خبر ہماری قوم کے لئے بہترین تحفہ ہے اس کے بعد ہم تنہا نہیں ہیں۔

ای میل کریں