امام خمینی (رہ) کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے:ایرانی صدر

امام خمینی (رہ) کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے:ایرانی صدر

امام خمینی (رہ) کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے:ایرانی صدر

یقیناً ایران کی عظیم قوم 23 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر اپنی پرجوش موجودگی کے ساتھ ایک بار پھر اعلان کرے گی کہ ہم امیر المومنین کی وصیت پر عمل پیرا ہیں قدس کی مکمل آزادی تک ہم فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں

صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم سب اپنے مہمانوں کا بہترین انداز میں استقبال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مزید کہا: جب مہمان خدا کے بندے اور خدائے بزرگ و برتر کے میزبان ہوتے ہیں تو وہ قدرتی طور پر اپنے مہمانوں کا بہترین استقبال کرتا ہے اور اس استقبال کے لئے سب سے بہترین چیز خدا ربانی مقام ہے، قرآن کو پیغمبر کے دل پر نازل کر کے خدا نے لوگوں کو رہنمائی کا راستہ دکھایا اور واضح کردیا کہ  قرآن تمام لوگوں کی رہنمائی کے لیے نازل ہوا ہے، لیکن تمام لوگ اس ہدایت سے مستفید نہیں ہوپاتے۔ کچھ لوگ حق سے منہ موڑ لیتے ہیں اور یقیناً جو لوگ قرآن کی ہدایت سے مستفید ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ مومن ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے دوسری شب قدر کو امام خمینی کے حرم میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنے مہمانوں کا بہترین انداز میں استقبال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مزید کہا: جب مہمان خدا کے بندے اور خدائے بزرگ و برتر کے میزبان ہوتے ہیں تو وہ قدرتی طور پر اپنے مہمانوں کا بہترین استقبال کرتا ہے اور اس استقبال کے لئے سب سے بہترین چیز خدا ربانی مقام ہے،

انہوں نے کہا کہ قرآن کو پیغمبر کے دل پر نازل کر کے خدا نے لوگوں کو رہنمائی کا راستہ دکھایا اور واضح کردیا کہ  قرآن تمام لوگوں کی رہنمائی کے لیے نازل ہوا ہے، لیکن تمام لوگ اس ہدایت سے مستفید نہیں ہوپاتے۔ کچھ لوگ حق سے منہ موڑ لیتے ہیں اور یقیناً جو لوگ قرآن کی ہدایت سے مستفید ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ مومن ہیں۔

ایرانی صدر نے انہوں نے شب قدر کو خدا اور اولیاء اللہ سے محبت کا نام دیا اور کہا: اس رات میں ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خدا ہمارا ہمدرد اور دائمی دوست ہے اور دوسرے لوگ جو دوستی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ ہمیں دنیا میں چھوڑ سکتے ہیں لیکن خدا اپنے بندے کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔

ابراہیم رئیسی  نے کہا امام خمینی (رہ) اور ان کے شاگرد سردار شہید قاسم سلیمانی نے اپنے خضوع، خشوع اور اخلاص کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی انہوں نے کہا امام خمینی (رہ ) کی پوری زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔

ایرانی صدر نے یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ایران کی عظیم قوم 23 رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر اپنی پرجوش موجودگی کے ساتھ ایک بار پھر اعلان کرے گی کہ ہم امیر المومنین کی وصیت پر عمل پیرا ہیں قدس کی مکمل آزادی تک ہم فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

 

ای میل کریں