رہبر انقلاب امت مسلمہ کی مشترکہ آواز ہیں

رہبر انقلاب امت مسلمہ کی مشترکہ آواز ہیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امت مسلمہ و ملت تشیع میں ایک خاص مقام و غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے متعلق سامراجی صدر کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نہ صرف رہبر انقلاب اسلامی ہیں بلکہ وہ امت مسلمہ میں ایک خاص مقام اور غیر معمولی اہمیت کی حامل بین الاقوامی شخصیت ہیں لہٰذا ان کے احترام کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے مہذب الفاظ کا استعمال ضروری ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امت مسلمہ و ملت تشیع میں ایک خاص مقام و غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، سامراجی قوتیں متنازعہ بیانات سے گریز کریں بصورت دیگر اب تک آنیوالے ردعمل نہ صرف ناگزیر بلکہ اس کے اثرات پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ بیہودہ زبان پر جو ردعمل مختلف مراجع عظام اور جید علماء کی جانب سے آ رہا ہے ایسا نہ ہو ایسی بیہودگی کے سبب وہ کچھ ہو جائے جس کے اثرات پریشان کن ہو سکتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے دنیا پر واضح کر دیا کہ اسلامی حمیت و غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جرأٔتمندانہ انداز میں دنیائے اسلام کی رہبری و ترجمانی کا حق ادا کیا ہے جس پر پوری اسلامی دنیا کی جانب سے انہیں داد تحسین پیش کی جا رہی ہے۔

ای میل کریں