سعودی عرب اور بعض عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساته متحد

سعودی عرب اور بعض عرب ممالک حماس کیخلاف اسرائیل کے ساته متحد

امام خمین(رہ): اسلامی ممالک کے حکام، فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے معاملے کو جانتے ہوئے بهی اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاته بڑهانے اور اس سے سازباز کرنے کے معاملے میں تیزی دکها رہے ہیں!!

امام خمینی پورٹل- اردو کے مطابق،مصر کی قیادت میں عرب ممالک بشمول سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات حماس کے خلاف اسرائیل کے ساته متحد ہوگئے۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال قاہرہ میں فوجی بغاوت اور صدر محمد مرسی کی معزولی نے اس صورت حال میں اپنا کردار ادا کیا۔

دو سال قبل حماس کے ساته جهڑپوں کے بعد چاروں طرف سے غیر دوستانہ عرب ممالک سے گهرے اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ تها۔

واشنگٹن میں واقع ولسن سینٹر کے اسکالر آرن ڈیوڈ ملر نے رپورٹ میں کہا کہ اس مرتبہ عرب ممالک کی سیاسی اسلام سے نفرت اتنی شدت اختیار کرچکی ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو سے الرجی کو بهی پیچهے چهوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی صورت حال کبهی نہیں دیکهی جس میں اتنی بڑی تعداد میں عرب ممالک غزہ میں ہلاکتوں اور حماس کی تباہی پر خاموش ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔

یہ کوئی نئی بات ہے، استعماری اذناب عرب ممالک کے حکمرانوں نے امت مسلمہ سے یہ پہلی غداری اور پشت پہ خنجروار نهیں کئے ہیں، ان کا سابقہ رفتار منظر عام پر ہے،  امام خمینی(رہ) فرماتے ہیں:

تعجب یہ ہے کہ جوں جوں فلسطین کے افسوسناک واقعات کو رونما ہوئے وقت گذرتا جا رہا ہے اسلامی ممالک کے سربراہوں کی خاموشی میں بهی اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ اس کے برعکس یہی سربراہ، فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے معاملے کو جانتے ہوئے بهی اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاته بڑهانے اور اس سے سازباز کرنے کے معاملے میں تیزی دکها رہے ہیں!!

ای میل کریں