امام خمینی (رح) کو ایرانی خواتین کے کس کام پر فخر تھا؟
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے( 13 اسفند 1357) کو قم کے مدرسہ فیضیہ میں قم کی خواتین سے ایک خطاب میں فرمایا کہ اللہ کی رحمت ہو آپ تمام خواتین پر آپ سب کی ہمت اور جرات کی وجہ سے اسلام کو قید خانے سے رہائی ملی ہے ایران کی خواتین نے اسلام کی کامیابی کے لئے اپنے مردوں کے ساتھ کندھا ملا کر بڑی بہادری سے اسلام کو بچایا ہے میں ایران کی تمام خواتین خاص کر قم کی خواتین کا شکر گزار ہوں میری دعا ہیکہ آپ کا امام زمانہ اور آپ کا رب آپ کے اس عمل سے راضی ہو میں ایرانی خواتین کی بہادری سننے کے بعد فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے بڑی بہادری کے ساتھ اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا آپ نے اپنے مردوں کی حوصلہ افزائی کی ہمارے مرد آپ کی بہادر کے مرہون منت ہیں میں بھی اپنی قوم کے مردوں اور خواتین کا شکر گزار ہوں۔