راوی: حجت الاسلام امام جمارانی:
بہشت زہرا ؑمیں خطاب کے بعد حضرت امام خمینی ؒنے خواہش ظاہر کی کہ وہ عوام کے بیچ میں جائیں۔ چنانچہ آپ کی ایک تصویر بهی ہے جس میں نہ عمامہ ہے اور نہ عبا ہوتا یہ ہے کہ آپ عوام کے درمیان پهنس جاتے ہیں۔ حضرت امام ؒبعد میں اس واقعہ کے بارے میں یوں اظہار فرماتے تهے کہ ’’میں احساس کر رہا تها کہ اب جان نکل رہی ہے‘‘ حضرت امام ؒکی تعبیر یہ تهی کہ میرے لیے بہترین لمحات وہی تهے جب میں عوام کے ہاته پاؤں تلے دب رہا تها۔ یہ حضرت امام خمینی ؒ کے انتہائی خلوص وتواضع کی نشانی ہے کہ عوام کے بارے میں اس طرح کے جذبات رکهتے تهے۔