مہر آباد ہوائی اڈے پرلینڈینگ کے بعد
راوی:صادق طبا طبائی
15 یا 20 منٹ بعد جناب مطہری اور جناب پسندیدہ ہوائی جہاز میں آئے تھے جناب پسندیدہ اور امام خمینی (رح) کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان لمحات کافی میٹھے اور جذاب تھے افسوس کہ اس وقت وہاں کیمرہ نہیں تھا کہ ان لمحات کو ریکارڈ کر لیتا حضرات نے امام خمینی (رح) کو ان کے استقبال اور ہوائی اڈے پر موجود مختلف گروہوں کے کے سربراہوں کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ہوائی اڈے سے لے کر بہشت زہرا تک لوگ ان کے انتظار میں کھڑے ہیں اور یہ رائے بھی دی کہ امام ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہشت زہرا تک جائیں گے لیکن امام (رہ) نے ان کے اس مشورے کو نہیں مانا لیکن امام نے دوسرے پروگراموں کی مخالفت نہیں کی لیکن اس بات کی تاکید کی تھی کہ خیال رکھیں کہ ہمارے کسی بھی پروگرام سے لوگ پریشان نہ ہوں۔