راوی: حجت الاسلام محمد علی انصاری
حضرت امام ؒ ہمیشہ اپنے دفتر والوں کو وارننگ دیتے رہتے تهے کہ ’’کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام سے بدسلوکی ہوجائے۔ تمہیں یہ حق حاصل نہیں ہے کہ عوام کو روکو‘‘۔ ایک دن حضرت امام ؒ اپنے حسب معمول وقت سے پہلے گهر سے باہر تشریف لائے۔ عوام امام کے گهر کی سیڑهیوں پر سختی کے عالم میں کهڑے ہوئے تهے۔ خاص کر آپ کی آمد کے وقت کوشش ہوتی تهی دروازے جلدی کهول دئیے جائیں۔ امام نے غصے کی حالت میں ادهر ادهر دیکها اور پهر ہماری طرف اور پاسداروں کی جانب رخ کر کے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان سیڑهیوں کو اٹها دیا جائے۔