راوی: آیت اﷲ کریمی
ایک رات حضرت امیر المومنین (ع) کے حرم میں یورپ سے کچھ مسلمان اسٹوڈنٹ حضرت امام ؒ سے ملنے آئے تهے ان ملاقات کرنے والوں کے درمیان بہ ظاہر ایک شخص عجیب وغریب حلیہ کے ساتھ ناپسندیدہ حالت میں تها۔ چاہے شکل وصورت اور کپڑے کے لحاظ سے ہو یا ملنے جلنے اور بات کرنے کے آداب کے لحاظ سے۔ لیکن ہم دیکهتے رہے کہ حضرت امام ؒنے اس سے اس طرح کا برتاؤ کیا کہ گویا اپنے پرانے دوستوں کے ساته بیٹهے باتیں کر رہے ہوں۔ وہ سب کے سب حضرت امام ؒ کے اتنے گرویدہ ہوئے کہ چند منٹ کی بات چیت کے بعد وہ ایک عظیم ایمانی طاقت کے ساته امام کی خدمت سے رخصت ہوئے۔