راوی: حجت الاسلام رحیمیان
ایک دفعہ دوستوں کے درمیان یہ طے پایاکہ امام کی ملاقات کو چلا جائے۔ وہ بیت امام کے دروازے پر تعینات محافظین میں سے ایک نئے محافظ کے غیر شائستہ رویہ کی وجہ سے ناراض ہو کر واپس چلا گیا۔ لیکن جیسے ہی ہم امام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو پہلی فرصت میں آپ نے اس دوست کے بارے میں پوچها۔ آپ کو قصہ سنایا گیا۔ یہ ماجرا سن کر فوراً بلا فاصلہ امام ؒ نے تبسم لہجہ میں فرمایا: ’’اگر کسی اور نے ان کو ناراض کیا تها تو ہم سے وہ کیوں روٹهے ہیں؟‘‘ وہ بهی امام کے اظہار محبت کی اطلاع پا کر بہت متاثر ہوا۔