میں نے حضرت امام کی خدمت میں عرض کیا کہ ان باقیماندہ خاندانوں میں سے کچه (بمباری شدہ علاقوں کے) افراد موجود ہیں جو انقلاب کے دیوانے ہیں۔ اتنی قربانی کے باوجود اب بهی انقلاب کی حمایت کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم آخری سانسوں تک استقامت اور دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ لیکن آپ کا بهی ایک فریضہ ہے۔ یہ بات یا تو وہ اپنی زبان حال سے کہتے ہیں یا ان کا خود کہنا ہے۔ امام نے فرمایا: ’’وہ سچ کہتے ہیں۔ وہ ہماری گردن پہ بڑا حق رکهتے ہیں‘‘ اس جملے کے ساته امام کے آنسو رواں ہوئے اور بہت گریہ کیا۔