امام کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت لوگوں کی دلجوئی اور ان کے ساته دل جمعی تهی۔ آپ جہاں بہت بڑے بڑے مسائل پر توجہ دیتے تهے وہاں چهوٹے اور جزئی مسائل کو بهی مدنظر رکهتے تهے۔ مثلاً اگر کسی نے ایک دفعہ بهی ان کی کوئی خدمت کی ہے اور ان سے ملاقات کی ہے تو وہ اور اس کے گهر کے بارے میں بهی خیر خیریت دریافت کرتے تهے یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی ایک نے تازہ شادی کی ہے تو اس کے بچوں کے بارے میں بهی خیریت معلوم کرتے تهے۔