شورائے اسلامی کے پہلے انتخابات کے موقع پر جب ہم امام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہاں پر حاضر افراد میں سے ایک (آقائے فخر الدین حجازی) نے امام کے بارے میں کافی حد تک تعظیم وتکریم کے الفاظ کہے۔ اس وقت میں امام (رح) کا چہرہ دیکھ رہا تها کہ جو ناپسندیدگی کی وجہ سے لال پیلا ہو رہا تها۔ لہذا آخر میں فرمایا: ’’امید ہے کہ ان جملوں کا میرے اوپر کوئی اثر نہیں ہوگا اور میں ایک خادم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوں‘‘۔