میری والدہ نقل کرتی ہیں کہ ایک دن امام ؒ باغیچہ میں ٹہل رہے تھے۔ باغیچہ میں بہت سارے پھول تھے۔ میں جب ان کی خدمت میں گئی تو آقا نے مجھے سے کہا: ’’اس پھول کے کتنے دن ہوئے ہیں ؟‘‘ میں نے کہا کہ نہیں پتہ۔ امام نے فرمایا: ’’اس پھول کے تین دن ہوئے ہیں ‘‘ دوسرے پھول بھی دکھائے اور کس کے کتنے دن ہوئے ہیں سب بتا دیا۔ اس کے بعد پھولوں کو اپنے پوتوں کا نام دیا۔ ایک پھول جو تازہ کھلا تھا اس کی طرف اشارہ کر کے کہا: ’’ یہ علی ہے، وہ حسن اور وہ یاسر ہے‘‘۔