ہم نے ساری عمر امام ؒکے اندر اس بات کا مشاہدہ کیا کہ آپ نے مال ودولت بڑھانے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ آپ کے والد کا تھوڑا بہت جو ترکہ ملا تھا وہ زراعت کی زمین تھی اس سے جو آمدنی ہوتی تھی اسی کو آپ خرچ کرتے تھے۔
امام کی نظر میں طالب علم کا زاہد ہونا اس معنی میں نہیں ہے کہ وہ پھٹے کپڑے پہن کر ذلیل ہو یا اس کے کپڑؤں سے فقر ظاہر ہوتا ہو۔ امام کا عقیدہ یہ تھا کہ طالب علم مناسب لباس پہنے اور اپنے دل کو آراستہ کرے۔ فرماتے تھے کہ دل کی تعمیر ومعنویت خدا کی طرف توجہ میں ہے۔