امام ؒ کی رحلت کے بعد جرمن سے (ارتھوپیڈ کا ماہر) پروفیسر ’’مل‘‘ ایران آیا تھا میں بھی پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے ان کو دکھانے گیا۔ معاینہ کے بعد جب ہمیں پہچان لیا تو کہا کہ کچھ دیر کیلئے بیٹھ جائیے میں آپ سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں ۔ بات چیت کا موضوع حضرت امام ؒتھے۔ وہ پوچھ رہا تھا کہ کیا آپ کے سارے حکومت کے ذمہ داران ایسی سادہ زندگی گزارتے ہیں ؟ جواب دیا گیا کہ البتہ سارے اس طرح نہیں ہیں ۔ امام خمینی ؒ ایک منفرد شخصیت تھے۔ اس نے اتنی دیر میں کئی بار امام کی تعریف وتمجید کی اور کہا کہ ’’وہ ایک عجیب انسان تھا۔ اپنی اتنی سادہ زندگی کے باوجود پوری دنیا کو ہلاکے رکھ دیا‘‘اے کاش ان کی زندگی میں ملاقات نصیب ہوگئی ہوتی۔