میں  قصد قربت نہیں  کرسکتا

میں قصد قربت نہیں کرسکتا

ہمدان کا ایک عالم خطیب جو علاقے کا ایک اچھا ومتدین شخص تھا وہ اپنے بھائی کے ساتھ جو کہ امام کا شاگرد تھا، قم آیا

ہمدان کا ایک عالم خطیب جو علاقے کا ایک اچھا ومتدین شخص تھا وہ اپنے بھائی کے ساتھ جو کہ امام کا شاگرد تھا، قم آیا۔ میں  شہید شاہ آبادی کے ہمراہ امام کی خدمت میں  گیا اور عرض کی: فلاں  شخص ہمدان سے آیا ہے۔ وہ ایک اچھا اور مجاہد آدمی ہے۔ اس نے انقلاب کے دوران بہت جد وجہد کی تھی۔ مناسب ہے کہ آپ اس سے ایک ملاقات فرمائیں ‘‘۔ امام نے جواب دیا: ’’میری طبیعت ٹھیک نہیں ‘‘ شاہ آبادی مرحوم نے اصرار کیا کہ ان کا بھائی آپ کا شاگرد ہے اور وہ خود بھی آپ کا عقیدتمند اور انقلاب کے سلسلے میں  اس نے اچھی کوششیں  کی ہیں ۔ لہذا تقاضا ہے کہ آپ ان سے ایک دفعہ مل لیں ۔ امام نے دوبارہ فرمایا: ’’یہ جو کہا کہ طبیعت ناساز ہے، کیونکہ بخار ہے۔ لیکن اس قدر بھی بخار نہیں  کہ ان صاحب کے گھر بھی نہ جا سکوں  یا ان صاحب سے ملاقات بھی نہ کر سکوں ۔ لیکن چونکہ قصد قربت نہیں  کرسکتا، کیونکہ تم لوگوں  نے کہا کہ اس نے بہت ساری خدمات انجام دی ہیں  اور وہ میرا عقیدتمند بھی ہے، اسی وجہ سے اس کی ملاقات کو نہیں  جاتا‘‘ شاہ آبادی مرحوم چپ ہو گئے اور امام کے بارے میں  میرا عقیدہ بھی مزید بڑھ گیا۔

ای میل کریں