امام ؒ سے متعلق ان کی جوانی کے دور سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے میں نے ان کی جوانی کے بعض دوستوں سے بالاتفاق معلومات حاصل کیں (جس سے پتہ چلا کہ) یہاں تک کہ عنفوان شباب میں بھی ان سے کوئی لغزش صادر نہیں ہوئی ہے۔ مثلاً اپنی بے تکلف نشستیں جو تشکیل پاتی تھیں اور مذاقاً کچھ باتیں ہوتی تھیں ، اگر اس قسم کے مذاق کے بیچ میں کوئی جملہ کہہ دیا جاتا جس سے غیبت ہوجاتی تو امام ؒ فوراً ناراض ہوجاتے اور تذکر دیتے تھے کہ غیبت ایک حرام فعل ہے اور جایز نہیں ۔ اسلام امام خمینی ؒ کے دل پر پوری طرح حاکم تھا۔