امام ؒواقعی طورپر اخلاق محمدی ؐ کے حامل افراد تھے۔ وہ ساری مدت میں جب ہم ان کے گھر ہوا کرتے تھے اور ان کے زیادہ تر امور انجام دیتے تھے حتی جب ان کا مشکل ترین آپریشن ہوا تو اس وقت بھی ہم نے ان کی پیشانی پر کوئی بل نہیں دیکھا۔ ہم امام کے جس خاص احترام کے قائل تھے اس کے مطابق ان سے عرض کرتے تھے کہ مثلاً بیٹھ جائیے یا اگر چل سکتے ہیں تو چلئے اور ۔۔۔ ان اوقات میں بھی کبھی انہوں نے اعتراض نہیں کیا۔ ہمیشہ بڑے احترام سے ہمارے ساتھ برتاؤ کرتے تھے۔ میں بالکل حقیقی طورپر کہہ سکتا ہوں کہ میری نظر میں وہ ایک نمونہ تھے۔ بیماری کی حالت میں بھی۔ میں تصور نہیں کرتا کہ کوئی اس حد تک رضا الٰہی کا پابند ہو اور اپنے درد کو اسی کی رضا کیلئے برداشت کرے اور ایسے اخلاق وصفات کا مالک ہو۔ ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ جس سے ہمارے دل میں کوئی کدورت پیدا ہو۔