بعض دفعہ طلاب غیر منظم طریقہ سے دیر یا قبل از وقت درس میں آتے تھے اور اپنی زندگی کے معاملے میں بے نظم ہوتے یہ دیکھ کے امام ؒ رنجیدہ ہوتے تھے اور مختلف مواقع پر کئی بار اس نکتے کے بارے میں اپنے شاگردوں کو متنبہ کرتے تھے کہ دنیا میں وہی لوگ کسی مقصد تک پہنچے ہیں اور اپنی کشتی کو ساحل مراد پر لگا سکے ہیں جو اپنی زندگی میں نظم وضبط کے پابند تھے۔