نجف میں امام ؒ کا معمول یہ تھا کہ راتوں کو نماز مغربین کے بعد اپنے گھر کی بیرونی میں بیٹھ جاتے تھے۔ اس محفل میں شرکت سب کیلئے عمومی ہوتی تھی۔ ہر شخص امام ؒ کی خدمت میں پہنچ سکتا تھا۔ امام اس محفل کے بعد حرم مشرف ہوتے تھے۔ یہ کام اس قدر منظم تھا کہ اگر کوئی اپنی گھڑی کا ٹائم صحیح کرنا چاہتا تھا تو الرسول روڈ پر کہ جس پر امام ؒ کا گھر واقع تھا، امام ؒ کو دیکھتا کہ حرم کی طرف جا رہے ہیں تو سمجھ لیتا تھا کہ ابھی رات کے تین بجے ہیں یا جس وقت آپ حرم سے واپس نکل رہے ہوتے تھے تو یہ جان لیتا تھا کہ اس وقت ساڑھے تین (مغرب کے بعد) بجے ہیں ۔