ایک دفعہ عراق کے سفر میں نماز مغرب وعشاء کے بعد کچھ طلاب وفضلا کے ساتھ حرم امیر المومنین (ع) کے صحن میں بیٹھنے کا اتفاق ہوا۔ جب ہماری باتیں تمام ہوئیں اور دوست احباب نے جانے کے ارادے سے گھڑی دیکھی تو ٹائم میں اختلاف ہوا۔ امیر المومنین ؑ کے حرم میں جو گھڑی تھی اس کا ٹائم بھی عربی تھا اور اس میں رات کے اڑھائی بج رہے تھے۔ جن افراد کی گھڑیوں میں پانچ سے سات منٹ کا فرق تھا۔ اتنے میں امام قبلہ کی جانب گیٹ سے صحن میں داخل ہوئے۔ نجف کے اساتیذ میں ایک جو وہاں موجود تھے انہوں نے کہا کہ اب اپنی گھڑیوں کو ملا لو۔ ابھی رات کے اڑھائی ہو چکے ہیں ۔ یہ تیرہ سال گزر رہے ہیں (نجف میں امام کے قیام کا تیرہواں سال) کہ امام ہر رات کو ٹھیک اسی ٹائم پر صحن میں داخل ہوتے ہیں ۔