ہم نے کئی بار دیکھا کہ امام ؒ اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق شام کے وقت کہ جس میں ورزش کے طورپر ٹہلتے تھے جو ان کی تندرستی کیلئے ایک ضروری امر تھا، اس وقت ان کے ہاتھ میں ایک تسبیح ہوتی تھی اور ذکر خدا میں مصروف ہوتے تھے۔ جبکہ دوسرے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا ریڈیو رہتا تھا جس کے ذریعہ سے اندرونی اور بیرونی خبریں سنتے تھے۔
اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ امام کی واقعی عمر نہ ۸۷ سال، بلکہ کام وخدمت اور اپنی عمر سے استفادہ کرنے کے لحاظ سے ان کی یہ عمر دوگنی تھی۔