جمعہ کے دن امام ؒکی خدمت میں قطب زادہ کے توسط سے امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں کارٹر کا خصوصی پیغام پہنچا۔ جیسا کہ قطب زادہ نے کہا کہ سوئزر لینڈ کے سفارت خانہ کے توسط سے چہارشنبہ کو ان تک یہ پیغام پہنچا ہے۔ اسی دن یا ایک دن بعد بنی صدر کو ایک اور پیغام دیا گیا۔ البتہ امام ؒکے نام پیغام میں وہ سخت لہجہ جو بنی صدر کے نام پیغام میں تھا، موجود نہیں تھا، بلکہ امام کے نام پیغام میں نرم رویہ اپنایا گیا تھا۔
امام خمینی ؒنے جب اس پیغام کو دیکھا تو فرمایا: ’’یہ پیغام منتشر ہونا چاہیے۔ اس لیے کہ ہم اپنی قوم سے کوئی چیز مخفی نہیں رکھیں گے‘‘۔ دوسری طرف یہ احتمال بھی ہے کہ وہ لوگ خود بھی منتشر کریں اور اس کے بعد وہ کچھ اپنی حیثیت کے بارے میں گھمنڈ کرنے لگیں پھر ہمارے عوام کو یہ اندیشہ ہوجائے کہ پس پردہ کچھ باتیں ہیں ، لہذا جو کچھ بھی حالات پیش آئیں وہ عوام کے سامنے رکھے جائیں تاکہ خود عوام فیصلہ کرے۔ اسی وجہ سے فرمایا: ’’جلد ہی ہمیں اس پیغام کو منتشر کرنا چاہیے‘‘۔ لذا اسی دن ریڈیو سے نشر ہوا۔