جس دن مغرب کے وقت مدرسہ فیضیہ پر حملہ ہوا، ہم امام ؒکے گھر پہ تھے۔ خبر پہنچی کہ فیضیہ میں طلاب کو زد وکوب کیا گیا ہے اور وہ یہاں آنا چاہتے ہیں ۔ آقائے سید صادق لواسانی مرحوم جو امام ؒ کے بہت قریبی دوستوں میں سے تھے وہ اٹھے اور گھر کے دروازہ بند کردیا۔ جب امام سمجھ گئے تو فوراً اٹھے اور دروازہ کھول کے فرمایا: ’’ میرے بیٹوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے اور میں اپنا دروازہ بند کر کے اندر بیٹھا رہوں ؟‘‘
اس کے بعد نماز کیلئے کھڑے ہوئے اور دوسری راتوں کی طرح اس دن بھی نوافل کے ساتھ نمازیں انجام دیں ۔ درحالیکہ ممکن تھا کہ کسی بھی لمحہ میں آپ کے گھر پہ چھاپہ پڑ جائے۔