آیت اللہ شیخ حسن صانعی کی روایت کے مطابق، ایک دن صبح سویرے جب امام خمینی(رح) کے گھر کا رخ کیا تو دیوار پر لگا ہوا اشتہار جو حوزہ علمیہ قم کے طالب علموں اور روحانیوں کے دستخط پرمشتمل تھا، میری نظر پڑی، ایک صفحہ تمام کے تمام ناسزا، نـازیبا اور غیر تکراری کلمات سے منقوش تھا!!
جب امام کے گھر وارد ہوا اور اس ناپسند حالت کے بارے میں آپ سے کہا۔ امام نے گوشہ نگاہ سے ایک نظر دیکھا اور فرمایا: آقای صانعی! صبح پیدل چلتے وقت اس کو میں نے بھی دیکھا لیکن اتارا نہیں!
اس کے بعد امام نے فرمایا: جو لوگ زندہ ہے ناسزا بھی سنتا ہے اور جب تک ہم اس سے روبرو نہ ہوں گے تو ہماری تحریک بھی آگے نہ چلے گی۔
ماخذ: انتخاب ویب سائٹ