امام مفاتیخ سے دُعا اور زیارت پڑھتے تھے
امام خمینی(رح) جب حضرت امیرالمؤمنین (ع) کے حرم مطہر مشرف ہوتے تھے، مفاتیح سے دعا اور زیارت پڑھتے تھے ۔ میں نے آج تک نہیں دیکھا تھا اور سنتا بھی تھا کہ عام طور سے مراجع عظام کی عادت نہیں کہ وہ حرم آکر بیٹھیں اور مفاتیح سے دُعا پڑھیں ۔ کبھی امام (رح) زیارت عاشورا حرم میں پڑھتے تھے ۔ آپ کی زیارت پڑھنے کا منظر دیکھنے کا تھا ۔ ہم اور بعض طلاب حرم مطہر مشرف ہوتے تھے اور دور سے کھڑ ے امام (رح) کا زیارت پڑھنے کا منظر دیکھتے تھے۔
(برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج3، ص 31)