امام خمینی(رح) ٹھیک ۹ بجے صبح، آدھے گھنٹے چند قدم چلتے تھے اور ملاقاتوں کے بعد بھی آدھے گھنٹے پیادہ روی کیا کرتے تھے۔ جبکہ چلتے وقت بھی کام میں مصروف رہے تھے:
ایک ہاتھ میں تسبیح لئے ہوئے ذکر اللہ پڑھتے تھے تو دوسرے ہاتھ میں ریڈیو لے کے خبریں سنتے تھے! ان دو کاموں کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹروں کی مشورت کے تحت، چل قدمی بھی کیا کرتے تھے۔
اور جن ایام میں آپ کی طبیعت ناسازگار رہتی تو ہم، بعض جگہوں میں کرسی ڈال دیتے تھے اور حضرت امام ہر چند قدم چلنے کے بعد، کرسی پر بیٹھ کر تھکاوٹ دور فرما کر تازگی اور نئی سانس لینے کے بعد پھر سے پیادہ روی کیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ جاری رہتا تھا یہاں تک کہ آپ واپس کمرے کی طرف رخ فرماتے۔
ماخذ: http://www.imam-khomeini.ir/fa/