خمینی نے سات سال کی عمر میں قرآن کریم ختم کیا
آیت اللہ پسندیدہ (امام کے بڑے بھائی) فرماتے تھے: امام، آخوند ملا ابوالقاسم کے مکتب خانہ (دینیات سینٹر) میں پڑھتے تھے۔ ملا ابوالقاسم، عمر رسیدہ بوڑھا تھے جس کا مکتب خانہ ہمارے گھر کے قریب تھا۔ میں نے بھی ان کے پاس پڑھا تھا۔ ہم میں سے ہر بچہ روزانہ مکتب خانہ میں آدھا پارہ قرآن کریم پڑھایا کرتے تھے اور رسم یہ تھا کہ جب بھی ہم میں سے کوئی قرآن ختم کرتا تو تمام بچوں اور مولانا صاحب کو دوپہر کھانا دیتا تھا۔
امام خمینی، ختم قرآن کے بعد؛ اس وقت آپ کی عمر تقریباً سات سال تھی۔ عربی ادبیات و قواعد اور درس پڑھنے کےلئے، شیخ جعفر، ہماری ماں کے چچا زاد بھائی، کے پاس گئے۔
برداشت ہائی از سیرہ امام خمینی: ج۳ ،ص۳؛
درسہائی از امام عبادت و خودسازی؛ ص۱۵۱