میں معتقد ہوں کے تاریخ امام خمینی کو بیسویں صدی کی بہت بڑی شخصیت کے طور پر متعارف کراے گی کیوں کہ وہ ایسے انسان تھے جو دین اور سیاست میں مہارت رکھتے تھے یہ صحیح ہے کہ غیبت صغری سے شیعیت میں ولایت فقیہ ایک اسلامی مفہوم کے طور پر موضوع بحث بنا ہوا ہے لیکن امام خمینی رہ نے اس مفہوم کو ایک دوسرے طریقہ سے بیان کیا مجتہدین کے ذریعہ امام معصوم علیہ السلام حکومت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور وہ علماء امام علیہ السلام کے نایب ہوتے ہیں جس شخص میں وہ ساری خصوصیات جن کو امام عصر علیہ السلام نے بیان کیا موجود ہوں وہ ولی فقیہ ہوگا ۔
میرا عقیدہ ہے امام خمینی رہ کی تحریک کے اہم اثرات میں سے ایک اثر یہ ہے کہ ایک بڑے ملک میں دینی اور اسلامی حکوت کا قیام اور آج اسلامی جمہوری ایران دنیا کی تمام مسلم تحریکوں کے لئے نمونہ عمل ہے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ فکری لحاظ سے منحصر بہ فرد انسان نہیں تھے بلکہ امام ایک تاریخ ساز انسان تھے۔