بانو قدس ایران، امام خمینی کی محترمہ زوجہ فرماتی ہیں:
جس وقت میں امام کے ہمراہ پیرس، نوفل لوشاتو میں مقیم تھی اس دوران میں نے دیکھا کہ ایک دن ایک خاتون ہمارے گھر میں داخل ہوئی۔ سلام کیا اور ایک دوسرے کے پرسان حال کے بعد، میں نے کسی سے امام کو پیغام پہنچایا کہ سکارف والی ایک خاتون جس کی یہ توصیفات ہے، ہمارے گھر میں آئی ہے اور حسب ظاہر، آج رات ہمارے یہاں قیام پذیر ہونے کا ارادہ رکھتی ہے؛ تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
امام نے جواب میں فرمایا: کوئی بات نہیں، خاتون کو وہیں رہنے دیں کیونکہ یہ قابل اعتماد خاتون ہے۔
معلوم ہوا کہ وہ مومنہ اور انقلابی خاتون، مرضیہ حدیدچی دباغ تھی اور نوفل لوشاتو میں قیام کے دوران ان کا ہمارے ساتھ اقامت، میرے لئے بہت مفید ثابت ہوا۔