اسلامی جمہوری ایران کے رہبر آیۃ اللہ خمینی کے بارے میں صحیح اور غلط باتیں ہوئی ہیں جب ان سے ملاقات کی فرصت ملی تو سوچا کہ فرصت سے فائدہ اٹھاوں اور جوبھی نتیجہ حاصل ہوگا اسکو قبول کروں۔
مغربی دنیا کی نظر میں امام خمینی ایک سرسخت، مغروراور متکبر انسان تھے حتی وہ مغربی بھی جن سے میں ملا تھا انھوں نے امام کو دیکھا تھا اس کے باوجود کہ وہ انکی روحانی جذابیت کا انکار نہیں کرتے تھے لیکن انکی رفتار میں گرم جوشی اور ہنسی کے فقدان کے بارے میں بتا رہے تھے۔
اب مجھے وقت ملا تھا تانکہ میں خود اس بارے میں فیصلہ کر سکوں ایسی شخصیت کی ملاقات نصیب ہوئی جس کی شہامت نے ایران کو اندر سمیٹ رکھا تھا وہ جس کی سیاسی بصیرت نے ایران میں ایک عظیم تبدیلی وجود لائی جس کی وجہ سے مغربی دنیا غصے میں ہے۔
میں جماران امام بارگاہ کے حال میں کھڑا تھا جیسے ہی امام خمینی حال کی بالکونی میں ظاہر ہوئے وہان پر موجود سارے افراد ایک ساتھ ان کے احترام میں کھڑےہو گئے سب مل کر بولنے لگے خمینی، خمینی،خمینی پہلی بار تھا کہ اس طرح کی تعجب آور رفتار اورکسی ایک انسان کا اس طرح سے احترام کیا جانا دیکھ رہا تھا جب دروازہ کھلا اور امام وارد ہوئے لوگ ایک طوفان کی طرح ان کے احترام میں کھڑے ہوے انکی عبا،کالے عمامے اور سفید داڑھی نے حال کی دیواروں کو بھی متحرک کر دیا تھا حاضرین ان میں اس کھو گے کہ ان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں دیکھ رہے تھے۔
امام خمینی حال میں حاضرین کے دل و دماغ میں ایک متحرک نور کی طرح رسوخ کیا ہوا تھا انھوں نے ہر اس تصویر کو محو کر دیا جو ان سے ملاقات سے پہلے اُن کے متعلق ذہنوں میں موجود تھیں انکا حضور اتنا طاقتور تھا کہ میں مجمع کے درمیان اُن سے تھوڑے سے فاصلہ پر اپنے گذشتہ تجربوں کو محسوس کیا۔