زیارت رجبیہ، عبد ہونا

زیارت رجبیہ، عبد ہونا

راوی: آیت اللہ مومن

ایک دن، امام نجف اشرف میں کسی تقریر میں جو وعظ و نصیحت کے عنوان پر رکھی گئی تھی سفارش کرتے ہیں:

آپ لوگ زیارت رجبیہ پڑھیں، کیونکہ زیارت رجبیہ میں ائمہ طاہرین (ع) کےلئے ایسے مقامات ذکر ہوئے ہیں کہ " لا فرق بینک و بینہم الا انہم عبادک " جہاں فرماتے ہیں:

" آپ میں اور ان میں کوئی فرق نہیں ہے، سوائے یہ کہ ائمہ (ع) تمہارے بندے ہیں" امام اس مسئلہ پر تاکید کرتے ہیں اور فرماتے تھے:

" صرف ان ذوات کا عبد ہونا، ان میں اور اللہ تعالی میں فرق کا سبب بنا ہے ورنہ اللہ تعالی کی تمام طاقت ان کے ہاتھ میں ہے"۔

بعد میں فرماتے ہیں: " زیارت رجبیہ پڑھیں تاکہ اگر اولیأ اللہ کے مقامات میں سے کوئی آپ کےلئے نقل کیا گیا تو کم سے کم اس کا احتمال دیں اور اسے نہ جھٹلائیں۔

برداشتہائی از سیرہ امام خمینی؛ ج۳، ص27

ای میل کریں