امام خمینی (رح) بیت المال کے بارے میں بہت زیادہ باریک بینی سے کام لیا کرتے تھے، اور مرحوم آقا مصطفی میری نظر میں ایک بے مثال انسان تھے، وہ ہر ہفتے اپنے باپ کے پاس آتے اور اپنے حصے کی رقم لے کر چلتے جاتے اور امام (رح) نے کبھی بھی ان کے حصے سے زیادہ پیسہ نہیں دیا تھا۔ جب آقا مصطفی نے حج کے لئے مکہ جانے کا ارادہ کیا، تو وہ اپنے ان پیسوں سے حج پر گئے جو انہیں قم والا گھر فروخت کرنے پر ملے تھے یا پھر جو انہوں نے اپنی بیوی سے قرض لیا تھا۔