ایک اور بات جس پر امام (رح) بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے، وہ اول وقت میں نماز پڑھنا تھا۔ کیونکہ آپ (رح) اس بات میں عموما اما جعفر صادق (ع) کی یہ حدیث دہرایا کرتے تھے:
"جوشخص نماز کو سبک شمار کرتے ہوئے (تاخیر کے ساتھ ادا کرے گا) اسے بھی ہماری شفاعت نصیب نہیں ہوگی۔
میں نے ایک مرتبہ امام (رح) سے عرض کی کہ: نماز کو سبک شمار کرنے کا مطلب شاید یہ ہو کہ کبھی پڑھ لی جائے اور کبھی نہ پڑھی جائے۔ اس پر آپ (رح) نے فرمایا: نہ اگر ایسا ہو تو یہ بات خلاف شریعت ہے، امام معصوم (ع) کا مقصد یہ نہیں، بلکہ امام (ع) کا منظور یہ ہے کہ اگر ظہر کی نماز کا وقت ہوگیا ہے اور اس وقت آدمی نماز ادا نہ کرے گا گویا اس نے دوسرے کاموں کو نماز پر ترجیح دی ہے۔
پابہ پای آفتاب، ج 1، ص 181