امام خمينی(رح) دور حاضر كی مادی پرست دنيا ميں اخلاق اور معنويت كے پرچمدار تهے۔
ڈاكٹر چاندرا مظفر مليشيا كی قومی عدالت پارٹی كے سربراہ کا کہنا تھا كہ امام خمينی(رح) نے جس معاشرہ ميں مادی گری، سماج كا جزو لا ينفک تهی، اخلاق اور معنوی اقدار كے چہرہ كو ظاہر كيا۔
مليشيا كی يونيورسٹی كے اس استاد اور سرگرم سياستداں نے كہا: امام خمينی(رح) كو بيسوی صدی كے عظيم قائد كے طور پر ياد كيا جائےگا كيوںكہ آپ وہ تنہا رہبر ہيں كہ جس نے بيسوی صدی ميں اسلامی انقلاب برپا كيا۔
چاندرا مظفر كہ جو مليشيا قومی عدالت پارٹی كے سربراہ ہيں، عدالت كے تحفظ ميں امام خمينی(رح) كے اہم كردار كا ذكر كرتے ہوئے كہتے ہيں كہ امام خمينی(رح) ايک عظيم رہبر تهےكہ جنهوں نے اپنی كوششوں سے عالم اسلام ميں اپنا خاص مقام بنايا۔