اللہ تعالی پر بھروسہ اور آپس میں اتحاد
مجھے اچھی طرح یاد ہےکہ مدرسہ فیضیہ پر حملہ کے بعد، دوسری فروردین سنہ ۱۳۴۲ھ،ش جب میں ایک جوان طلبہ تھا، بہت ہی پریشان رہتا تھا۔ مغرب اور عشا کی نماز کے بعد، امام خمینی کے ہمراہ ان کی گفتگو سنے کےلئے آپ کے کمرے میں گیا۔
امام نے تقریباً بیس منٹ گفتگو کی اور فرمایا: یہ سب چلے جائیں گے اور آپ ہی رہیں گے۔
آج ۱۶۔ ۱۷ سال بعد دیکھتا ہوں کہ حضرت امام کی یہ قرآنی امید کس طرح صحیح تھی کس چیز نے یہ امید امام کو عطا کی سوائے اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور اطمینان کے۔
لوگو! اگر تمہارا بھروسہ اللہ تعالی پر ہوں اور آپس میں متحد ہیں تو ان تمام باطل طاقتوں پر جو پوری دنیا میں پھیل چکیں ہیں، کامیاب ہوں گئے۔
حوالہ: آستان امام خمینی(س) ویب سائٹ