رمضان المبارک کے چاند کو ضرور دیکھیں
حجۃ الاسلام والمسلمین مسیح بروجردی: امام خمینی(رح) کے نواسے اپنی یاداشتوں میں امام خمینی (رح) کی نگاہ رمضان المبارک کے چاند کی اہمیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں
ایک مرتبہ میں آغا کی پاس تھا امام (رہ) نے مجھ سے فرمایا باہر جاو اور دیکھو کہ کیا چاند دکھائی دے رہا ہے جماران میں بڑے بڑے درختوں ہونے کی وجہ سے چاند کا دیکھنا کافی مشکل تھا لھذا میں باہر نکل آیا اور کافی دیر تک بڑے غور سے آسمان کی طرف دیکھتا رہا لیکن چاند نظر نہیں آیا واپس امام (رہ)کے پاس گیا امام (رہ) نےسوال کیا چاند دیکھا ، میں نے عرض کیا نہیں دیکھ سکا، مجھے لگتا ہے امام خمینی (رہ) مہینے کی پہلی نماز شب پڑھنا چاہتے تھے کیوں کے امام (رہ) ان چیزوں کو بھی اہمیت دیتے تھے۔