امام خمینی (رح) کا احترام
امام خمینی (رح) کے قریبی دوستوں میں سے ایک فرماتے ہیں: اگر ہم بغیر توجہ کے قرآن کو زمین پر رکھتے تھے توامام خمینی (رح)اس کو اٹھاتے تھے اور فرماتے تھے کہ قرآن کو زمین پر نہیں رکھنا چاہیے، امام خمینی رح قرآن کی تلاوت اور اہل بیت علیہم اسلام کے مصائب کے وقت زمین پر بیٹھتے تھے۔
12 بہمن 1357 شمسی کو جب امام خمینی (رح) جہاز سے اترے تو کسی بھی طریقہ سے راضی نہییں ہوے کہ اپنے بڑے بھائی سے آگے ہو کر چلیں امام خمینی (رح) سب کا احترام کرتے اور محترمانہ رویہ سے پیش آتے تھے انکی پوری زندگی میں ابھی تک میں نے نہیں دیکھا کہ امام(رہ) نے کسی کو اونچی آواز میں پکارا ہو یہاں تک کے اپنے ملازمین کو بھی نرمی سے پکارتے اور احترام سے ان کا نام لیتے تھے۔