عراق میں امام خمینی(ح) کا احترام
عراق میں ،ایک فاضلر عالم کا کہنا ہے کہ جن کی ساری زندگی نجف میں گزری وہ کہتے ہیں کہ ہم جوان طالب علم تھے اور اس دور میں ایرانی طلاب کو عراق سے نکالا جارہا تھا ایک مرتبہ حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے سامنے بس آئی اور ایرانیوں کو پکڑ پکڑ کر بس میں سوار کر رہے تھے تاکہ باڈر تک چھوڑ آئیں اور امام خمینی کی یہ عادت تھی وہ ہر روز ایک ہی ٹائم پر حضرت امیر علیہ السلام کی زیارت پر آتے تھے اور ایک دن ان کے حرم میں آنے کا وقت ہوا اور وہاں پر وہ ایرانیوں کو پکڑ رہے تھے ایک سپاہی کہ جو ان کو نہیں جانتا تھا وہ آیا اور انہیں پکڑ کر بس کی طرف لے گیا اور امام خمینی نے بھی اسے کچھ نہ کہا اور بس کی طرف چل پڑے اتنے میں ان کے ایک بڑے افسر نے دیکھا اور اس سپاہی کو وہیں پر مارا کہ یہ کیا کر رہے ہو تم جانتے ہو کہ یہ کون ہیں یہ خمینی ہیں سپاہی فوراً پیچھے ہٹ گیا اور امام خمینی بغیر کچھ بولے حرم کی طرف چل پڑے ۔