امام خمینی(رح) نے مرتضی اور اس کی بیوی کو کیا مشورہ دیا تھا؟

امام خمینی(رح) نے مرتضی اور اس کی بیوی کو کیا مشورہ دیا تھا؟

امام خمینی(رح) نے مرتضی اور اس کی بیوی کو کیا مشورہ دیا تھا؟

امام خمینی(رح) نے مرتضی اور اس کی بیوی کو کیا مشورہ دیا تھا؟

دلہن اور دولہا نے پہلے اپنا مہر 14 سکہ معین کر لیا تھا اور مرتضی نے شہید مطہری سے محبت کی وجہ سے ان کی تالیفات کے مجموعہ کو بھی مہر حصہ قرر دیا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منصورہ جاسبی نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی (رح) شہید مطہری کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں مطہری میرے جسم کا حصہ تھا وہ اسلام شناسی اور فنون قرآن کریم میں بے مثال تھا۔ انہی چیزوں کی وجہ سے مرتضی کو شہید مطہری سے لگاو تھا اور وہ اپنے ثقافتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہید مطہری کی کتابوں کی تدریس بھی کیا کرتے تھے بی بی بھی مرتضی کے دوستوں کے ذریعے ان کلاسوں تک پہنچی تھی یہی کلاسیں ان کی اور مرتضی کی پہچان کا سبب بنی تھیں جب دونوں کے گھر والوں کو معلوم ہوا تو مرتضی کے گھر والے رشتہ لے کر بی بی کے گھر پہنچ گئے۔

ساری باتیں ہونے کے بعد جب مہر معین کی باری آئی تو مجلس میں موجود ایک مسن انسان نے اسی مہر کی تجویز رکھی  جو بی بی کی دوسری بہنوں کا تھا لیکن مرتضی تمام لوگ سے اجازت لیتے ہوے کہا اگر آپ ہزار سکہ بھی مہر میں رکھیں گے مجھے پھر بھی قبول ہے لیکن مجھے یہ بات جاننا ہے کہ کہا ہمیں بزرگوں کی رسم و رواج پر چلنا چاہیے؟

مرتضی کی باتوں نے وہاں پر موجود تمام افراد کو خاموش کر دیا اور اسی مہر کو معین کیا گیا جو پہلے سے ہی مرتضی اور بی بی کے درمیان طہ پایا تھا۔

نکاح کا صیغہ جاری کرنے کے لئے انہوں نے امام خمینی(رح) سے وقت لیا اور جماران پہنچے جب امام (رہ) کو مہر کے بارے میں بتایا تو امام (رہ) نے فرمایا کتابوں کی قیمت کو بھی معین کریں اور صیغے جاری کئے۔

نکاح پڑھنے کے بعد امام (رہ) نے دلہن اور دلہے کو مشورہ دیتے ہوے فرمایا ایک دوسرے کو سمجھیں۔

گھر واپسی پر راستے میں دلہن نے اپنا مہر معاف کر دیا تانکہ اس کے شوہر  پر کسی کا حق باقی نہ رہے۔

 

ای میل کریں