دوسروں کو نصیحت کرنے کا انداز
جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کے ممتاز شاگرد آیت اللہ مسعودی نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) ان تمام روحانی مقامات کے باوجود بھی اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نہیں بھولتے تھے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوے امر بالمعروف اور نہی از منکر بھی کرتے تھے مجھے یاد ہے کہ تحریک اسلامی انقلابی کے دوران ایک دن تقریر کرتے ہوے اچانک امام خمینی(رح) نے ایک شخص کو اپنی طرف بلایا اور اس کے کان میں کچھ کہا میں نے بھی اس شخص کا پیچھا کیا اور اس سے پوچھا کہ امام (رہ) نے آپ سے کیا فرمایا ہے؟ جس کے جواب میں اس نے کہا امام (رہ) نے فرمایا ہے کہ مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے میں نے پوچھا پھر آپ نے کیا کیا؟ اس نے جواب دیا میں نے انگھوٹی اتار کر امام (رہ) کو سونپ دی جہان مناسب سمجھیں اسے استعمال کریں امام (رہ) نے اس شخص کو اس طرح نصیحت کی جس سے کسی دوسرے کو اس پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملا۔