امام خمینی(رح) زیارت جامعہ کو حرم میں کیوں پڑھنا چاہتے تھے؟
اس باوجود کے ہوا طوفانی تھی اور گھر سے باہر نکلنا بہت سخت تھا لیکن امام(رح) حرم میں زیارت کے لئے جانے پر مصر تھے۔
امام خمینی(رح) زیارت جامعہ کو حرم میں کیوں پڑھنا چاہتے تھے؟
جماران خبار رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ حسین مظاہری حاج آغا مصطفی خمینی کی یاد داشتوں کے درمیان نجف میں امام خمینی(رح) کے قیام کے بارے میں آغا مصطفی خمینی سے اس طرح نقل کرتے ہیں کہ ایک رات نجف میں ہوا طوفانی تھی اور گھر سے باہر نکلنا بہت سخت تھا تو میں نے امام(رہ) سے فرمایا امیرالمومنین کے لئے دور اور نزدیک معنی نہیں رکھتے آپ آج رات زیارت جامعہ کو حرم کے بجاے یہیں گھر میں پڑھیں امام (رہ) نے فرمایا مصطفی میری خواہش ہیکہ میرے عام احساسات کو مجروح نہ کریں اور اسی رات امام خمینی(رح) حرم میں تشریف لے گئے۔