نماز صبح
راوی:سید رضا مصطفوی
امام خمینی(رح) کسی کو بھی نماز صبح کے لیے بیدار نہیں کرتے تھے اور فرماتے تھے اگر آپ کی آنکھ کھل جاے تو اُٹھ کر نماز پڑھیں اور اگر نہیں جاگ سکے تو نماز ظہر و عصر سے پہلے صبح کی نماز کی قضا کریں۔
ہم جب سردیوں میں صبح اُٹھتے تھے تو حوض پر وضو کیا کرتے تھے اگر امام (رہ) کے پاس گرم پانی ہوتا تو ہمیں بھی اس وضو کے لئے دیتے تھے، لیکن کبھی بھی امام(رہ) نے نماز کے متعلق ہم پر سختی نہیں کی۔