امام خمینی (رح) کی کیونکہ ہمیشہ گھر کے اندر اور باہر ایک ہی بات ہوا کرتی تھی اور کبھی بھی ایسا پیش نہ آیا کہ آپ (رح) نے جو کچھ باہر بیان فرمایا اسے گھر میں تبدیل کرکے بیان کیا ہو۔ اور اگر آپ ایسا کرتے تو آپ (رح) اپنا اعتماد کھو بیٹھتے۔ لہذا آپ کے نزدیک جو کچھ صداقت پر مبنی ہوتا وہی ہم سے اور ہماری ماں سے بیان کرتے تھے مثلا: کئی بار ایسا ہوا کہ میں امام (رح) کے کمرے میں داخل ہوتا اور آپ مجھے نہیں دیکھتے تھے۔ بلکہ میں دیکھتا کہ امام ، زمین پر بیٹھے ہوتے اور میرا بیٹا علی ان کی آغوش میں ہوتا تھا۔