جب امام خمینی (رح) کو گرفتار کرنے کے لئے ہمارے گھر پر چھاپا مارا گیا تو اس وقت امام نے اپنی سجدہ گاہ، مادر گرامی کو دے کر فرمایا: اس سجدہ گاہ کو سنبھال کر رکھنا اور جب آپ کو کوئی میرا پیغام آکر دے اور یہ کہے کہ میں نے اسے بھیجا ہے تو اسے دے دینا۔ لہذا ہماری والدہ نے ہمیشہ سے اپنے پاس رکھا یہاں تک کہ ہمیں بھی اس بات کا علم نہیں تھا، جب مادر گرامی ترکی کے بعد نجف گئیں، تو امام نے نجف سے ایک شخص کو مادر گرامی کے پاس بھیجا اور انہوں نے وہ سجدہ گاہ ان کے حوالے کی۔