شہید حضرت آیت اللہ سید محمد باقر صدر (رہ)
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد آیۃ اللہ سید محمد باقر(رہ) ارشاد فرماتے ہیں امام خمینی (رح) کی کامیابی سے لبریز تحریک اپنے اندر مغربی دنیا اور اس کے اقدار کے خلاف ایک جامع و مکمل ثقافتی انقلاب کی حامل تھی۔ ایرانی انقلاب نے بتا دیا کہ مغربی تصورات باطل اور گمراہ کنندہ تھے جو اس چیز پر مبنی تھے کہ یورپ و امریکہ سے ہٹ کر تمام ثقافتوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے مغربی دنیا کی اقدار کا پایا جانا لازمی ہے۔