امام خمینی (رح) کے جلاوطن کئے جانے پر مراجع کا اعتراض

امام خمینی (رح) کے جلاوطن کئے جانے پر مراجع کا اعتراض

تمام مراجع کرام نے حکومت کے اس بزدلانہ اقدام پر اعتراض کیا بالخصوص آیت اللہ میلانی نے اعلانیه کے ذریعہ حکومت کے اس ناپاک عمل پر تنقید کی

تمام مراجع کرام نے حکومت کے اس بزدلانہ اقدام پر اعتراض کیا بالخصوص آیت اللہ میلانی نے اعلانیه کے ذریعہ حکومت کے اس ناپاک عمل پر تنقید کی۔ انہوں نے پہلوی حکومت کو خطاب کرکے لکھا تھا: خیال نہ کرنا کہ امام خمینی (رح) تنہا تھے۔ وہ ہم سے کی گویا زبان تھے اور آپ نے جو کچھ بھی کہا حق کہا تھا۔ تم نے انھیں جلاوطن کرکے گویا ہم سب کو ملک بدر کردیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے ایک دوسرا خط امام (رح) کو لکھا۔ اس تفصیلی، دوستانہ اور مخلصانہ خط میں امام کی حمایت کا ذکر کیا تھا، خط کے بعض حصہ میں امام کو خطاب کرکے لکھتے ہیں: آپ وہاں پر ہم سب سے زیادہ آزاد ہیں در حقیقت یہاں پر ہم لوگ قیدی ہیں۔

نجف کے مراجع عظام نے بھی اعلانیہ صادر کرکے اور ایران اور ترکی تلگراف کے ذریعہ حکومت پہلوی کی مذمت کی اور ترکی حکومت سے امام خمینی (رح) پر دیئے جانے والے دباؤ اور لگائی جانے والی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ای میل کریں